میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں قیامت خیز گرمی، درجہ حرارت 48 ڈگری تک جا پہنچا

کراچی میں قیامت خیز گرمی، درجہ حرارت 48 ڈگری تک جا پہنچا

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ، شہریوں کو بے حال کر دیا،محکمہ موسمیات
ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے پانی اور او آر ایس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں

شہر قائد میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 48 ڈگری تک جا پہنچا جبکہ اگرچہ اصل درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے جس نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کلپہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، لیکن ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں گرمی کی اصل وجہ ہوا میں نمی کا زیادہ تناسب ہے جو اس وقت 61 فیصد تک پہنچ چکا ہے، نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے پسینہ نہیں سوکھ رہا اور شدید حبس کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔شہر میں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے سمندری ہوائیں 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو گرمی کی تپش کو کم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہیں کیونکہ ہوا میں خشکی کے بجائے نمی موجود ہے۔طبی ماہرین نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوپہر کے وقت بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے پانی اور او آر ایس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔دوسری جانب صوبے سندھ کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ریکارڈ کیے جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سکھر، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی ہولناک سطح کو چھو سکتا ہے جبکہ قمبر شہدادکوٹ، موہنجودڑو، گھوٹکی اور خیرپور بھی شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔تھرپارکر، بدین، حیدرآباد اور میرپورخاص میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں