میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عیدالاضحی ،کراچی میں قصابوں نے ریٹ لسٹ جاری کردی

عیدالاضحی ،کراچی میں قصابوں نے ریٹ لسٹ جاری کردی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

پہلے دن بچھیا کا ریٹ 18سے 20 ہزار ، بکرا ذبح کرنے کا ریٹ 4 ہزار مقرر
اونٹ کی کٹائی کے لیے پہلے دن 40 سے 50 ہزار تک وصول کیے جائیں گے

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قصابوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی۔ایمپریس مارکیٹ میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے دن بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 18 سے 20 ہزار روپے رکھا گیا ہے جبکہ بکرا ذبح کرنے کا ریٹ 4 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اونٹ کی کٹائی کے لیے پہلے دن 40 سے 50 ہزار روپے تک وصول کیے جائیں گے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن کٹائی کے ریٹس میں تقریباً 30 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئے گی۔ مزید اطلاعات کے مطابق 2 سے 2۔5 من وزنی بڑے جانور کی کٹائی کا ریٹ 14 ہزار سے 18 ہزار روپے تک لیا جا رہا ہے جبکہ تقریباً 20 کلو وزن کے بکرے کی کٹائی کے لیے 5 سے 10 ہزار روپے تک چارج کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں