میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی، آئی پی پیز، پیٹرول مافیا کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

جماعت اسلامی، آئی پی پیز، پیٹرول مافیا کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے
باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف بڑی تحریک چلائیں گے۔پنجاب کے ضلع ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا، اِس نظام کوتبدیل کرنے کے لیے باہرنکلنا پڑے گا۔اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں خاندانوں کی بنیاد پرلوگ آگے نہیں آتے، اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے،عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف بڑی تحریک چلائیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں مفاد پرست لوگ موجود ہیں، حکومت چلانے کا نظام بیوروکریسی چلا رہی ہے، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، ہر قسم کی بیوروکریسی کا اشتراک کئی دہائیوں سے چل رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے قرضوں میں 80 ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے، سودی نظام کو ختم نہیں کیا جارہا، جماعت اسلامی کوموقع ملا تونرسری سے لیکریونیورسٹی تک فری تعلیم دیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کی اجارہ اداری کوختم کریں گے، عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف بڑی تحریک چلائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں