میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، محسن نقوی

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، محسن نقوی

جرات ڈیسک
پیر, ۴ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ہمیں ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے پیچھے بھی جانا چاہیے، وزیر داخلہ

۔۔۔۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے حوالے سے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا خیال ہے کہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو غیرقانونی تھا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو بیچا گیا، تمام معاملے پر کمیٹی بن گئی ہے، کمیٹی کے سامنے بھی یہی موقف رکھیں گے، جیت قانون کی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ہر ایک کے لیے قانون ہونا چاہیے، چاہے وہ امیر ہے یا غریب، یہ نہیں ہو سکتا کہ امیر کے لیے کچھ اور غریب کے لیے کچھ اور قانون ہو۔

میرا نہیں خیال پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا فراڈ ہو گا، جس میں ججز، بیوروکریٹس، سیاستدان، بینکرز سب شامل ہیں۔ 21 سال وہ پیسے کھلاتا رہا اور یہ پیسے کھاتے رہے۔

میں تجویز دوں گا کہ جس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اس کے پیچھے جانا چاہیے، سی ڈی اے کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتا ہوں اور ان کو سپورٹ کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں