میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں گرمی ، ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کرنے کا حکم

سندھ میں گرمی ، ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی اور سانگھڑ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، وزیراعلیٰ
سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک مریضوں کیلئے انتظامات کیے جائیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے وسطی اور بالائی اضلاع میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی اور سانگھڑ اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، جس پر وزیراعلی سندھ نے ان اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مثر انداز میں نمٹا جا سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔وزیراعلی نے کہا کہ باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ کر رکھیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور حتی الامکان سائے میں رہیں، جبکہ براہ راست دھوپ میں کام کرنے سے اجتناب کیا جائے۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ شہری اپنی روزمرہ سرگرمیاں جاری رکھیں لیکن اپنی صحت پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں