میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا نے ایران کی نئی تجاویز مسترد کردیں

امریکا نے ایران کی نئی تجاویز مسترد کردیں

ویب ڈیسک
هفته, ۲ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کو مناسب تجاویز پیش کرنی چاہئیں، ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈم ارشل کی بہت عزت کرتا ہوں، ایران سے مذاکرات جاری ہیں ،ایران کے پاس فضائیہ ہے نہ بحریہ، سب تباہ ہو چکے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی قیادت کا آپس میں اتحاد نہیں، وہ آپس میں بہت کنفیوژ ہیں، یقین نہیں ہے کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں اوریہ بھی نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کہ آبنائے ہرمز ابھی تک بند ہے، ہماری ایران سے بات چیت جاری ہے لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔ اُنہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ایرانی قیادت کا یکسان مؤقف نہیں ہے ہر کوئی اپنی اپنی بات کر رہا ہے ، یہ ایران پر منحصر ہے ہمیشہ کے لیے ختم ہوناچاہتا ہے یا ڈیل؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں