میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں قیمتوں میں ہلچل، مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ملک بھر میں قیمتوں میں ہلچل، مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ملک میں حالیہ ہفتے میںمہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 13۔98 فیصد پرپہنچ گئی
آلو 3۔13 فیصد ،انڈے، مٹن، چکن اورگھی کی قیمتیں مہنگی، وفاقی ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 13۔98 فیصد پرپہنچ گئی جب کہ گزشتہ ہفتے تک ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 12۔16 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ حالیہ ہفتے 9 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں آلو 3۔13 فیصد مہنگے ہوئے،بریڈ 0۔91،کوکنگ آئل 0۔69 فیصد بڑھے ، اس کے علاوہ انڈے، مٹن، چکن اورگھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے ٹماٹر 27۔65 اور پیاز 9۔35 فیصد سستے ہوئے جب کہ ڈیزل، ایل پی جی، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0۔33 فیصد کی کمی ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں