میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا فیلڈ مارشل کا دورۂ تہرن،اہم امریکی پیغام پہنچا دیا،امریکا ، ایران مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میںہوں گے تحریک انصاف کااسمبلیوں سے استعفے دینے پرغور،محمود اچکزئی ، ناصر عباس سے اختیارات واپس لینے کیلئے دبائو پی ای سی ایچ ایس، امتحانی مرکز پر چیئرمین میٹرک بورڈ کا چھاپہ، سینٹر سپرٹنڈنٹ معطل وزیراعلیٰ سندھ کا محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ، ملک میں گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ قبضہ مافیاز کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیر داخلہ سندھ کراچی کو حق دو کے بینرز جو دکاندار بنائیں گے ان کو سِیل کر دینگے، مرتضیٰ وہاب افغان طالبان کی باجوڑ میں آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیاں ، تازہ حملے میں11فلسطینی شہید سندھ بلڈنگ، اسکیم 24گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات کا راج

ای پیج

e-Paper
آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ، ملک میں گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ، ملک میں گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ہرمز بندش کے اثرات پاکستان تک پہنچنے لگے، ایل این جی کے 22کارگوز رک گئے
درآمدی ایل این جی کی بندش سے گیس سیکٹر کا ریونیو شارٹ فال بڑھ سکتا ہے، ذرائع

آبنائے ہرمزکی بندش کے اثرات پاکستان تک پہنچنے لگے،مئی تک آنے والے ایل این جی کے 22کارگوز رک گئے، جس کے باعث ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے سے گیس بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ایل این جی کی درآمد رکنے سے ملک میں گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے،درآمدی ایل این جی کی بندش سے گیس سیکٹرکاریونیو شارٹ فال بڑھ سکتا ہے،ریونیو اہداف پورے کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال سوئی گیس کمپنیوں کا ریونیو ہدف 852 ارب روپے سے زائد ہے،سوئی ناردرن کا ریونیو ہدف 515 ارب، سوئی سدرن کا ہدف 347 ارب روپے ہے،گیس کمپنیوں کو 40 فیصد سے زائد ریونیو فرٹیلائزرز پاور سیکٹر سے آتا ہے، کیپٹو پاور پلانٹس سی این جی سے بھی گیس سیکٹر کو زیادہ ریونیو آتا ہے،ٹیرف میں فرق کراس سبسڈی ختم کی گئی تو گھریلو صارفین کی گیس بہت مہنگی ہوگی۔ذرائع کے مطابق درآمدی ایل این جی رکنے سے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے،پاور سیکٹر کو اضافی گیس دینے سے گھریلو سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں