ایران کیساتھ جنگ بندی کا معاہدہ دم توڑ سکتا ہے، نیتن یاہو
شیئر کریں
ایرانی فوری طور پر آبنائے ہرمز کے راستے کھول دیں گے، اسرائیلی وزیراعظم
اصل مسئلہ ایران سے تمام افزودہ مواد کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
ہٹ دھرمی پرقائم اسرائیلی وزیراعظم نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ بہت ہی کم وقت میں دم توڑ سکتا ہے۔ نیتن یاہوکا یہ بیان تہران اور واشنگٹن کے درمیان بغیر کسی معاہدے کے مذاکرات ختم ہونے کے ایک دن بعد سامنے آیا۔ نیتن یاہو کاکہناتھا کہ میری کل نائب صدر جے ڈی وینس سے بات ہوئی ہے۔جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ اصل مسئلہ ایران سے تمام افزودہ مواد کا خاتمہ اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مزید افزودگی نہ ہو۔یہ نکتہ اسرائیل کیلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ تہران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت امریکہ اور اسرائیل اپنے حملے روک دیں گے اور ایرانی فوری طور پر آبنائے ہرمز کے راستے کھول دیں گے۔


