اسرائیل کی ایران جنگ کے دوران غزہ پر بمباری ،107فلسطینی شہید، 342 زخمی
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ اپریل ۲۰۲۶
شیئر کریں
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا
23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید اور 342 زخمی ہوئے، رواں ماہ اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں 32 فلسطینی شہید ہوئے، بجلی کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ڈی سیلینیشن پلانٹس متاثر ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی علاقوں میں تقریبا 5 لاکھ افراد کو پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہوئی، غزہ کے کئی حصے شدید پانی کی قلت کا شکار ہیں، 4 ہزار بچوں سمیت 18 ہزار 500 زخمی طبی انخلا کے منتظر ہیں۔عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ 23 ہزار 400 امدادی ٹرکوں میں سے 4 ہزار 999 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی گئی۔


