میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ افسران کے خلاف اینٹی کرپشن متحرک

سندھ بلڈنگ افسران کے خلاف اینٹی کرپشن متحرک

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈائریکٹر آصف شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر نجم قریشی ، سینئر بلڈنگ انسپکٹر شاہد کو آج پیش ہونے کا حکم
منظور شدہ سائٹ اور بلڈنگ پلان سمیت اہم ریکارڈ طلب ،عدم تعاون پر کارروائی کا انتباہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت ِسندھ کے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے متعدد افسران کو طلب کر لیا ہے ۔ جاری کردہ نوٹسز کے مطابق ڈائریکٹر آصف شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر نجم قریشی اور سینئر بلڈنگ انسپکٹر شاہد کو 8؍اپریل کو صبح 11بجے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔حکام کی جانب سے ڈائریکٹر ایسٹ اور ڈائریکٹر ایڈمن کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مذکورہ افسران کو پیش کریں اور ساتھ ہی پلاٹس سے متعلق مکمل ریکارڈ فراہم کریں۔ طلب کردہ دستاویزات میں ملکیتی کاغذات، سب لیز ڈیڈ، منظور شدہ سائٹ اور بلڈنگ پلان، ترمیم شدہ نقشہ (اگر موجود ہو)، تعمیر کااجازت نامہ، تکمیل سرٹیفکیٹ، این او سیز اور ادائیگی کے چالان سمیت دیگر متعلقہ ریکارڈ شامل ہیں۔نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ عدم پیشی یا تعاون نہ کرنے کی صورت میں اسے قانونی عمل میں رکاوٹ تصور کیا جائے گا، جس پر پاکستان پینل کوڈ اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انکوائری مجاز اتھارٹی کی منظوری سے شروع کی گئی ہے اور تمام معاملات کو میرٹ پر مکمل کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں