میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکھر ملتان موٹر وے کے کیمرے و دیگر مہنگے آلات چوری، پولیس چوکیوں کی چھتیں غائب

سکھر ملتان موٹر وے کے کیمرے و دیگر مہنگے آلات چوری، پولیس چوکیوں کی چھتیں غائب

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

جدید سرویلینس اور سپیڈ چیک کرنے کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلیے
موٹر وے ایم 5 بدانتظامی کا شکار ، پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کرنے لگا

صوبہ سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر 200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ہوگئے۔ میڈیاکے مطابق موٹر وے ایم 5 شدید بدانتظامی کا شکار ہے جہاں سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر سکھر سے رحیم یار خان تک کے علاقہ میں لگائے جانے والے تقریباً 200 کلومیٹر کے ایریا سے جدید سرویلینس اور سپیڈ کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلیے۔بتایا گیا ہے کہ ضلع گھوٹکی میں جہان خان جنگل کے اطراف میںصورتحال سب سے زیادہ گھمبیر ہے جہاں سے کیمروں اور سولرز کے پولز بھی اکھاڑ لیے گئے اور پولیس کی سکیورٹی چوکیوں کی چھتیں غائب کردی گئی ہیں، اس کے علاوہ لائٹس اور ریفلیکٹرز بھی غائب ہیں، موٹر وے کے تمام سروس ایریاز کی سٹریٹ لائٹس بھی بند ہیں، حال ہی میں لگائے گئے سولر ریفلیکٹرز بھی 90 فیصد تک خراب ہیں، کیمرے چوری یا غیرفعال ہونے کی وجہ سے موٹر وے پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کرنے لگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں