میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا ملاقات ؟تحریک انصاف اپنے ہی مطالبات پر تقسیم کا شکار

بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا ملاقات ؟تحریک انصاف اپنے ہی مطالبات پر تقسیم کا شکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی رہائی فورس لانچ ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی
پی ٹی آئی نے اپنے ہی وزیر اعلیٰ کے عمران رہائی فورس کے منصوبے کو مسترد کر دیا،ذرائع

بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا ملاقات ؟ تحریک انصاف اپنے ہی مطالبات پر تقسیم کا شکار ہوُگئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی رہائی فورس لانچ ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی ۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے ہی وزیر اعلیٰ کے رہائی فورس کے منصوبے کو مسترد کر دیا۔ پارٹی کے ہر لیڈر کے اپنے ایجنڈا کی بنیاد پر مختلف تجاویز آنے پر پارٹی مشترکہ فیصلہ ہی نا کر سکی ۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اراکین کی رائے ہے کہ ہمارے کارکنان کا ڈیٹا چوری ہو جائے گا اس لیے کارکنان رہائی فورس کے لیے رجسٹریشن نا کروائیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی رہائی فورس کے قیام کی مخالفت کردی ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بیانیہ کے حمایت نہ کرنے پر پارٹی بانی کے بنائے اپوزیشن لیڈرز پر تنقید کرنے لگی ہے ، پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرز نہ احتجاج کی کال دیتے ہیں نہ ہی اڈیالہ جاتے ہیں پھر پی ٹی آئی کے نمائندے کیسے ہوئے ۔ اب بانی کی رہائی خواب ہو گئی ہے اب تو ملاقات بھی نہیں ہو پا رہی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں