ڈیجیٹل ڈیٹا تحفظ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
جرات ڈیسک
منگل, ۳۱ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
ڈیٹا بیک اپ کی اہمیت کے عالمی دن کا آغاز2011 میں آن لائن مہم سے ہوا
ہر سال کی طرح آج 31 مارچ کو ورلڈ بیک اپ ڈے منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل ڈیٹا کو محفوظ بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کا آغاز 2011 میں ایک آن لائن مہم سے ہوا جب ایک صارف نے ڈیٹا ضائع ہونے پر آگاہی مہم شروع کی۔ اس کے بعد یہ دن دنیا بھر میں منایا جانے لگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید دور میں ڈیٹا کا تحفظ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ اس موقع پر شہریوں کو کمپیوٹر اور موبائل ڈیٹا کا بیک اپ لینے کی تلقین کی جاتی ہے۔


