اے آئی کا گندا کھیل! سابق شوہر پر اداکارہ کی فحش تصاویر پھیلانے کا الزام
شیئر کریں
44 سالہ کولین فرنانڈس کے الزامات نے انٹرنیٹ پر بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل تشدد کے مسئلے پر شدید میڈیا بحث چھیڑ دی
جرمن استغاثہ حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک معروف ٹی وی شخصیت کے سابق شوہر کے خلاف تحقیقات دوبارہ شروع کر دی ہیں، اس الزام کے بعد کہ اس نے اس کی مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ فحش تصاویر پھیلائیں،
جس پر ملک بھر میں شدید ردِعمل سامنے آیا۔ 44 سالہ کولین فرنانڈس کے الزامات نے انٹرنیٹ پر بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل تشدد کے مسئلے پر شدید میڈیا بحث چھیڑ دی ہے، جو زیادہ تر خواتین کے خلاف کیا جاتا ہے۔
ہفت روزہ جریدے ڈیر اشپیگل نے گزشتہ ہفتے اس معاملے کی رپورٹ دی، جس میں فرنانڈس نے بتایا کہ وہ اس وقت شدید صدمے میں آ گئیں جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کی سینکڑوں جعلی فحش تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔
بعد ازاں انہیں شبہ ہوا کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی تھیں اور ان کے سابق شوہر، اداکار کرسچین المن نے جعلی سوشل میڈیا اکانٹس کے ذریعے، جو بظاہر ان کے نام سے بنائے گئے تھے،
انہیں شیئر کیا۔ شمالی جرمن شہر اِٹزہوئے کے پراسیکیوٹر آفس نے کہا ہے کہ وہ ڈیر اشپیگل کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فرنانڈس کے سابق شوہر کے خلاف تحقیقات دوبارہ کھول رہا ہے۔
اس سے قبل جون گزشتہ سال اس کیس کی تحقیقات ناکافی شواہد کی وجہ سے معطل کر دی گئی تھیں۔ پراسیکیوٹر آفس کے بیان میں کہا گیا، پہلے بند کیے گئے کیس کی تحقیقات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ کارروائی اسٹاکنگ کے الزام سے متعلق ہے۔


