میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لبنان پر اسرائیلی حملہ،3 لاکھ 70 ہزار بچوں کی نقل مکانی پر خطرے کی گھنٹی

لبنان پر اسرائیلی حملہ،3 لاکھ 70 ہزار بچوں کی نقل مکانی پر خطرے کی گھنٹی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں
جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ

اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے ہولناک اثرات کے بارے میں شدید انتباہ جاری کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق لبنان میں یونیسف کے نمائندے مارکولگی کورسی کے مطابق، رواں ماہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں میں اب تک کم از کم 121 بچے جاں بحق اور 399 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیوں کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد بچے اپنے گھروں سے بے گھر ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کی یہ شدت لبنانی بچوں کے لیے جسمانی اور نفسیاتی طور پر انتہائی تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں