میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات، نوٹسزبغیر منظوری جاری کرنے پر پابندی

ادارہ ترقیات، نوٹسزبغیر منظوری جاری کرنے پر پابندی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے زمین کے معاملے پر جاری نوٹسز پر تشویش
ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے بغیر منظوری نوٹسز جاری کرنے پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مجاز اتھارٹی کی بغیر پیشگی منظوری نوٹسز جاری کرنے کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام افسران کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ترجمان کے مطابق انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے بعض دفاتر کی جانب سے زمین سے متعلق معاملات میں بغیر مجاز اتھارٹی کی منظوری کے نوٹسز جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا، جس پر اعلیٰ حکام نے تشویش کا اظہار کیا۔جاری کردہ مراسلے میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی نوٹس، خط یا سرکاری مراسلہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر جاری نہ کیا جائے ۔ہر سرکاری دستاویز پر جاری کرنے والے افسر کا نام، عہدہ اور سرکاری مہر لازمی درج ہو۔تمام خط و کتابت کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے اور کسی بھی صورت میں بغیر دستخط یا گمنام مراسلہ جاری نہ کیا جائے ۔ مزید ہدایت کی گئی ہے کہ زمین سے متعلق کسی بھی نوٹس کے اجرا سے قبل ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کی منظوری لازمی ہوگی۔مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور تمام متعلقہ حکام کو سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں