ایران، اسرائیل و امریکا جنگ،دنیا کی 20 بڑی ایئر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان
ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ
جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے
ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ایٔرلائن انڈسٹری کورونا وبا کے بعد بدترین بحران کی لپیٹ میں ہے، جنگ کے سبب ایٔر لائنز کے لئے ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ بھی ہے۔جنگ کے بعد سے جیٹ فیول کی قیمت دگنی ہو چکی ہے، جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


