میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ،لیاری میں خلاف ضابطہ تعمیرات انسانی جانوں کیلئے خطرہ

سندھ بلڈنگ،لیاری میں خلاف ضابطہ تعمیرات انسانی جانوں کیلئے خطرہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند، ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان الائچی کی مبینہ ملی بھگت سے چھٹی منزل تک تعمیر
گھوسیا روڈ، آگرہ تاج کالونی ، بہار کالونی، آتما رام پریتم داس روڈ پر قوانین کو پس پشت ڈال دیاگیا

شہر قائد کے گنجان آباد قدیم رہائشی علاقے لیاری میں خلاف ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کشن چند ، ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان الائچی کی مبینہ ملی بھگت سے علاقے میں متعدد مقامات پر قوانین کو پس پشت ڈال کر بالائی منزلیں تعمیر کی جا رہی ہیں، اور غیر قانونی تعمیرات کو فروغ حاصل ہے، جس سے نہ صرف شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں بلکہ شہر کا خوبصورت منظر بھی بگاڑا جا رہا ہے۔جرأت سروے ٹیم جو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق گھوسیا روڈ، آگرہ تاج کالونی میں پلاٹ نمبر 2510 پر گراؤنڈ پلس چھ منزلیں تعمیر کی جا رہی ہیں، جبکہ بہار کالونی، آتما رام پریتم داس روڈ پر پلاٹ نمبر 2024؍2025 پر بھی چھ منزلوں کی غیر قانونی تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ان خلاف ضابطہ تعمیرات کے خلاف کئی بار متعلقہ حکام کو شکایات دی گئیں، مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔شہریوں نے وزیر بلدیات اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان خلاف ضابطہ تعمیرات کو فوری طور پر مسمار کیا جائے اور ملوث افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے باعث متعدد جانی نقصان کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں