میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کیلئے عید کے دن بھی جیل کے دروازے بند

عمران خان کیلئے عید کے دن بھی جیل کے دروازے بند

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع
عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی

ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی، سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے، بانی پی ٹی آئی نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پربات کرائے جانے کاامکان ہے، بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں