میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عراق میں امریکی فوجی طیارہ تباہ، تمام اہلکار ہلاک

عراق میں امریکی فوجی طیارہ تباہ، تمام اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی

ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ہے۔اپنے بیان میں ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے مزید کہا کہ طیارے میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے ۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں کریش ہونے والے ری فیولنگ طیارے پر موجود تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ حادثے کے حالات کی تحقیقات جاری ہیں البتہ یہ بھی واضح کیا کہ طیارے کے گرنے کی وجہ حملہ نہیں تھا۔خیال رہے کہ ابتدائی طور پر امریکی فوج نے طیارہ حادثے میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی جب کہ باقی 2 کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا تاہم اب تمام 6 اہلکاوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ عملے کے ارکان کی شناخت ان کے اہل خانہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ’’کے سی-135 ایک ری فیولنگ طیارہ ہے جو بنیادی طور پر دوسرے فوجی طیاروں کو فضائی ایندھن فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق یہ طیارہ مغربی عراق میں معمول کی ری فیولنگ آپریشن پر تھا، یعنی یہ کسی دوسرے طیارے کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے جا رہا تھا یا دوران پرواز ایندھن فراہم کر رہا تھا۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ اس مخصوص پرواز میں کون سا طیارہ ری فیول ہو رہا تھا کیونکہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے صرف کہا کہ حادثہ دشمنانہ یا دوستانہ فائر کی وجہ سے نہیں ہوا اور تحقیقات جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں