نئے سپریم لیڈر کے انتخاب ،ایرانی تازہ حملے، 4 امریکی میزائل شکن ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ
جرات ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں آسمان پر ایرانی میزائل دیکھے گئے، میڈیا رپورٹ
مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر منتخب ہونے کے بعد ایران نے اسرائیل اور امریکی اڈوں پر تازہ حملے کر دیے۔ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں آسمان پر ایرانی میزائل دیکھے گئے۔ ایرانی پاسدارن انقلاب نے 24 گھنٹوں میں 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ میں آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی، اماراتی حکام کے مطابق آگ ڈرون کا ملبے گرنے کے باعث لگی، تاہم انڈسٹری زون کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔ کویت کے سبیہ پاور اور واٹر پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔لبنان میں حزب اللّٰہ نے اسرائیلی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا۔ادھر امریکا نے سعودی عرب میں موجود امریکی سفارتی عملے کو واپس بلانے کا حکم دے دیا۔


