میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی سفیر عمران خان سے ملاقات کریں، ان کا مؤقف سنیں، بریڈشرمین

امریکی سفیر عمران خان سے ملاقات کریں، ان کا مؤقف سنیں، بریڈشرمین

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے امریکی سفیر سے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکہ میں ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں سماعت کے دوران کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو سے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا دیئے جانے کے معاملے پر کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟۔بریڈشرمین کے سوال کے جواب پر ڈونلڈ لو نے کہا کہ اس پر ہم پاکستانی حکام سے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، ان کا پاکستان کے سابق وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹانے کے عمل میں کوئی کردار نہیں تھا۔ ایوان کے رکن بریڈ شرمین نے امریکی سفیر سے کہا کہ وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں اور ان کا مقف سنیں ۔ رکن کانگریس نے مزید کہاکہ امریکی سفیر غلط سزائوں کے الزامات کا جائزہ بھی لیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگان کی ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے ، جس میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے الزامات کو مسترد کیا۔ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سائفر والا معاملہ بالکل غلط اور جھوٹ تھا، پاکستانی سفیر اسد مجید خود تصدیق کر چکے ہیں کہ سازش کا الزام جھوٹ ہے۔علاوہ ازیں امریکا کی جانب سے انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں