میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا ، اسرائیل کی ایران تیل تنصیبات پر بمباری،20افراد شہید ، ایران کا 200امریکی فوجی مارنے کا دعویٰ

امریکا ، اسرائیل کی ایران تیل تنصیبات پر بمباری،20افراد شہید ، ایران کا 200امریکی فوجی مارنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا
ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تیل کے جہاز کو نشانہ بنایا، آبنائے ہرمز میں مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے ٹینکر پر حملہ ،پاسداران انقلاب

جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباری کے نتیجے میں 20افراد شہید ہو گئے جبکہ ایران نے 200امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے سویلین آبادی پر بمباری کی، تہران میں آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے کیے گئے، نجف آباد پر بھی بمباری کی گئی جس میں درجنوں افراد شہید ہو گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق تازہ حملوں میں فوجی اڈوں، میزائل لانچر اور پاسداران انقلاب کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایران نے اس امریکی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری آبادی پر بم برسائے گئے، اسرائیل نے ایران کے 80 لڑاکا طیارے بھی تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹوں کے دوران 200 امریکی فوجیوں کو ہلاک جبکہ کئی کو قیدی بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایران کی جانب سے اسرائیل پر نئے میزائل داغے گئے ہیں، اسرائیلی افواج ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے ہیں۔پاسداران انقلاب نے امریکی تیل کے جہاز کو بھی نشانہ بنایا، قبل ازیں آبنائے ہرمز میں مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے ٹینکر پر حملہ کیا گیا۔ہلال احمر کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں 5 ہزار 535 رہائشی یونٹس، ایک ہزار 41 کمرشل یونٹس، 14 میڈیکل سینٹرز، 65 سکولوں اور ہلال احمر کے 13 مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔دریں اثناء امریکی سینٹرل کمانڈ نے امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا ایرانی بیان مسترد کر دیا اور کہا کہ ایرانی رجیم کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا بیان جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں