امریکا نے اہداف بڑھا دیے،ایران پر زیادہ شدت سے حملوں کا اعلان
شیئر کریں
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر نے ایرانی صدر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ’معافی مانگی ہے اور اپنے مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں جبکہ وعدہ کیا ہے کہ وہ اب ان پر حملہ نہیں کرے گا۔‘صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی صدر نے یہ وعدہ صرف امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے کیا ہے۔ایرانی صدر کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود دبئی انٹرنیشنل ایٔر پورٹ کے قریب ایک ڈرون گرا جبکہ قطر کا بھی یہ کہنا ہے کہ اس نے ایک میزائل کو روکا ہے۔بعدازاں ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ آج ایران کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ ’ایران میں مکمل تباہی اور یقینی موت کے بارے میں سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ایسے علاقوں اور افراد کو نشانہ بنایا جائے گا جنھیں اب تک ہدف نہیں بنایا گیا۔‘


