میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، رام سوامی کی مخدوش عمارتوں پر بالائی منزلیں، سانحے کا خطرہ

سندھ بلڈنگ، رام سوامی کی مخدوش عمارتوں پر بالائی منزلیں، سانحے کا خطرہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

پلاٹ آر ایس 79/1اور شیٹ ایچ وی 2 پلاٹ 66ہری چند رائے کوارٹر پر تعمیرات
متعدد اخبارات میں نشان دہی ، قمر قائم خانی کی مبینہ سرپرستی میں تعمیراتی مافیا کو کھلی چھٹی

ضلع ساؤتھ کے قدیم رہائشی علاقے رام سوامی میں خستہ حال اور مخدوش عمارتوں پر غیر قانونی بالائی منزلوں کی تعمیر کا سلسلہ خطرناک حد تک تیز ہو گیا ہے ، جس کے باعث کسی بڑے سانحے کا خدشہ شدت اختیار کر گیا ہے ۔سروے کے مطابق کئی پرانی اور کمزور عمارتوں پر بغیر کسی ڈھانچے کی تکنیکی جانچ اور منظور شدہ نقشوں کے بالائی منزلیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔زیر نظر تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پلاٹ نمبر آر ایس 79/1پر کئی دہائیوں پہلے ڈالی گئی کمزور بنیادوں پر اضافی چوتھی منزل کا بوجھ ڈالا گیا جبکہ شیٹ ایچ وی 2 پلاٹ 66 ہری چند رائے کوارٹر پر صورتحال اس سے بھی زیادہ سنگین ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان عمارتوں کی بنیادیں پہلے ہی بوسیدہ ہیں، مگر اس کے باوجود تعمیراتی مافیا کھلے عام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید منزلیں کھڑی کر رہا ہے ۔ حاصل معلومات کے مطابق اس تمام صورتحال میں ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قمر قائم خانی کی مبینہ سرپرستی اور اثر و رسوخ کے باعث متعلقہ ادارے عملی کارروائی سے گریزاں ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ان غیر قانونی تعمیرات کو بروقت نہ روکا گیا تو کسی بھی وقت انسانی جانوں کا بڑا نقصان ہو سکتا ہے ، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں