این آئی سی وی ڈی، انتظامی ناکامی کے باعث عدالتی مقدمات میں مسلسل اضافہ
شیئر کریں
اٹھارہ مقدمات پر این آئی سی وی ڈی کے سرکاری فنڈز سے ڈیڑھ کروڑ خرچ
وزیر صحت، چیف منسٹر ، سیکریٹری ہیلتھ سے سنگین معاملے پر فوری نوٹس کا مطالبہ
پروفیسر ریٹائرڈ طاہر صغیر کی نااہلی اور انتظامی ناکامی کی وجہ سے عدالتی کیسز مسلسل بڑھنے لگے ہیں۔این آئی سی وی ڈی میں پروفیسر ریٹائرڈ طاہر صغیر کی نااہلی اور ناقص انتظامی کارکردگی کے باعث دن بدن ہائی کورٹ میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ گزشتہ چند مہینوں میں اٹھارہ مقدمات سامنے آ چکے ہیں، جن پرادارہ امراضِ قلب کے سرکاری فنڈز سے اندازاً ڈیڑھ کروڑ روپے تک خرچ ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال مکمل طور پر انتظامی نااہلی اور غیر مؤثر پالیسیوں کی عکاسی کرتی ہے ۔صحت کے مختلف شعبوں سے وزیر صحت، چیف منسٹر سندھ اور سیکریٹری ہیلتھ کو مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ غیر قانونی اقدامات اور نااہلی کے نتیجے میں قومی خزانے پر بڑھنے والے مالی بوجھ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔


