ایرانی وفد کے استقبال کی تیاریاں، سیکورٹی مزید سخت
شیئر کریں
اسلام آباداور راولپنڈی میں میٹروبس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بندکردی گئی
ریڈ زون میں داخلہ بدستور بند ، پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچنے کی ہدایت
ایرانی وفد کے استقبال کی تیاریاں،اسلام آباد میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی، جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند، پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ایران اور امریکا مذاکرات کے دوسرے ممکنہ دور کے لیے ایرانی وفد کی آمد کی خبروں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخلہ بدستور بند ہے اور پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔ واضح رہے کہ عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حکومتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات میں بریک تھرو کے بہت زیادہ امکانات ہیں


