حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
جرات ڈیسک
هفته, ۷ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے سے بڑھ کر342.37 روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ، رپورٹ
حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا۔ حکومت کی جانب سے ائیر لائنز کے طیاروں کیلئے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے سے بڑھ کر342.37 روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ہے، جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے ائیرلائنزکے کرایوں میں5 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔


