میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روس ایران کو امریکی افواج سے متعلق انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، امریکی میڈیا

روس ایران کو امریکی افواج سے متعلق انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، امریکی میڈیا

جرات ڈیسک
هفته, ۷ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

معلومات میں مشرق وسطی میں امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کے مقامات شامل ہیں،رپورٹ

امریکی اخبار نے انٹیلی جنس معلومات سے واقف 3 حکام کے حوالے سے بتایا کہ روس ایران کو ایسی معلومات فراہم کر رہا ہے جن میں مشرق وسطی میں امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کے مقامات شامل ہیں۔

اخبار نے مزید کہا کہ ایران کے لیے روسی مدد مکمل طور پر واضح نہیں ہے لیکن گزشتہ ہفتے تہران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سے ایرانی فوج کی امریکی افواج کے مقامات کا تعین کرنے کی صلاحیت کم ہو گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان نے ایران کے لیے مبینہ روسی حمایت پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان انا کیلی نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی حکومت مکمل طور پر کچلی جا رہی ہے۔ ان کا بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے انتقام دن بہ دن کم ہو رہا ہے۔ ان کا بحری بیڑہ ختم کیا جا رہا ہے۔ ان کی پیداواری صلاحیت تباہ ہو رہی ہے اور ان کے ایجنٹ بمشکل مزاحمت کر پا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں