میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی سینیٹر  نے ایران جنگ پر بار بار موقف بدلنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی قلعی کھول دی

امریکی سینیٹر نے ایران جنگ پر بار بار موقف بدلنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی قلعی کھول دی

جرات ڈیسک
هفته, ۷ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایران پر اس لیے حملہ کیا گیا کہ وہ سن دوہزار پینتیس میں اس پوزیشن پر آتا کہ ایرانی میزائل امریکا تک پہنچتے،ایڈم شیف

امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر ایڈم شیف نے ایران جنگ کے معاملے پر بار بار موقف بدلنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی قلعی کھول دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں ایڈم شیف نے کہا کہ کیا ایران پر اس لیے حملہ کیا گیا کہ وہ سن دوہزار پینتیس میں اس پوزیشن پرآتا کہ ایرانی میزائل امریکا تک پہنچتے۔ سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سابق سربراہ بولے ٹرمپ انتطامیہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام ختم کردیا گیا ہے مگر جنگ شروع ہونے سے پہلے موقف بدل دیا گیا اور کہا گیا کہ ایران دو ہفتے میں نیوکلئیر بم بنانے کی پوزیشن میں ہے، یہی نہیں ایک اہلکار کہتا ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہدف ہے اور دوسرا کہتا ہے ایسا نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں