میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کینیڈین پارلیمنٹ کا پاکستانی خاندان کے چارافراد کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس

کینیڈین پارلیمنٹ کا پاکستانی خاندان کے چارافراد کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی خاندان کے چارافراد کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین پارلیمنٹ میں دہشتگردی سے متاثرہ پاکستانی خاندان کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔دوسری جانب اونٹاریو کے شہر لندن میں جاں بحق ہونے والی افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔دہشت گردی سے متاثرہ خاندان کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کیلیے حادثے کی جگہ پر لوگوں نے پھول رکھے ۔واضح رہے کہ دہشت گرد نے پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کو گاڑی سے کچل ڈالا، جاں بحق 4 افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیو تھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہے ۔لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو کچلنے والا مذہبی تعصب میں مبتلا دہشت گرد گرفتار ہوگیا، جسے وڈیولنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیاگیا۔دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ اس نے افضل خاندان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں