میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،رہائشی زون میں کمرشل عمارت کی تعمیر، عوام پریشان

سندھ بلڈنگ ،رہائشی زون میں کمرشل عمارت کی تعمیر، عوام پریشان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

منظور کالونی میں الفاروق اسکول سے متصل پلاٹ نمبر 237پر دکانیں تعمیر
ڈائریکٹر شاہد خشک کی مبینہ لاپروائی سے علاقہ مکینوں میں شدید اضطراب

ضلع شرقی میں واقع منظور کالونی کے پلاٹ نمبر 237میں رہائشی زون پر تعمیر کی جانے والی تین منزلہ کمرشل عمارت نے علاقہ مکینوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ۔ الفاروق اسکول سے متصل اس پلاٹ پر دکانیں اور کمرشل یونٹس کی تعمیر کی جا رہی ہے ، جو کہ رہائشی علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے باعث ٹریفک، آلودگی اور سماجی مسائل کو پیدا کر سکتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہد خشک کی مبینہ غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث بیٹر طلحہ جیسے افراد کی جرأت بڑھ گئی ہے اور وہ بلا خوف و خطر رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات کر رہے ہیں۔ مقامی مکینوں کا الزام ہے کہ اس غیرقانونی تعمیر کے خلاف متعدد شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ وزیر بلدیات اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر غیرقانونی تعمیر کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کریں اور ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لا کر علاقے کے رہائشی تشخص کو برقرار رکھا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں