ایران صرف اپنا نہیں فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، فضل الرحمان
شیئر کریں
امریکا انسانیت کا دشمن ہے،مولاناکی ایرانی سفارتخانے میں سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات
حماس کی مضبوط حمایت پر ایران کیخلاف جنگ کی دوسری قسط شروع کی گئی،سربراہ جے یو آئی
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایران پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا انسانیت کا دشمن ہے، ایران اس وقت صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے۔ایرانی سفارتخانے میں سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے سربراہ جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صیہونیت اور یورپ گٹھ جوڑ نے پہلے فلسطین پر قبضہ کیا، اب بھی فلسطینی شدید تنا اور لمبی جنگ سے گزر رہے ہیں، حماس کی مضبوط حمایت پر ایران کے خلاف جنگ کی دوسری قسط شروع کی گئی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بیہودہ قسم کے الزامات لگاکر ان حملوں کا جواز پیش کیا جارہا ہے، ایران اس وقت صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ مشکل وقت میں ایران کے شانہ بشانہ ہیں، امت مسلمہ باہم دست وگریباں ہونے کی بجائے صیہونیت کا مقابلہ کرے، امریکا انسانیت کا دشمن ہے۔اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاک ایران تعلقات پر مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کے کردار کو سراہتے ہیں، اس جنگ میں فتح عالم اسلام کی ہوگی۔


