چمن میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ،8افراد جاں بحق ،22زخمی
شیئر کریں
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا
دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع
بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ چمن میں تور پل کے قریب پیش آیا دجہاں گھر کے اندر سلنڈر دھماکہ ہوا ۔دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 8افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 22زخمی ہو گئے ۔واقعے کے بعد ریسکیو رضاکاروں نے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور ملبے سے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردیں۔اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گھر میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا، متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کے لئے جمع تھے، دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا۔


