میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوں سے اغواء 3پولیس اہلکار بھائیوں کی لاشیں مل گئیں

بنوں سے اغواء 3پولیس اہلکار بھائیوں کی لاشیں مل گئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

تینوں بھائی سوکڑی حسن خیل میں نماز کی ادائیگی کے لیے گئے تھے،ایس ایچ او
نماز کے دوران10 سے 12 دہشت گردتینوں کو اغوا کر کے لے گئے تھے،گفتگو

بنوں سے اغوا ہونے والے تینوں سرکاری اہل کاروں کی لاشیں مل گئیں، جو آپس میں سگے بھائی تھے۔ایس ایچ او کینٹ بنوں کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں نماز کے دوران تین بھائیوں کو اغوا کر لیا گیا تھا، تینوں بھائی سوکڑی حسن خیل میں نماز کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔بنوں پولیس کے مطابق تینوں بھائی سرکاری ملازمین ہیں۔ سعید آختر کمشنر آفس، امجد خان پولیس اور حضرت اللہ کمشنر اسکواڈ پولیس میں ملازم تھا۔پولیس حکام کے مطابق 10 سے 12 دہشت گرد آگئے اور تینوں کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔ڈی آئی جی بنوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، خارجی و داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں کر دی گئیں۔ سوکڑی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں