رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ایئرلائنز نے کرائے بڑھا دیے
شیئر کریں
ماہ مقدس میں ہر سال ہی عمرہ زائرین کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ ہوجاتا ہے
پہلے عشرہ کی نسبت دوسرے اور تیسرے عشرے میں تعداد بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا، بزنس کلاس کا کرایہ پانچ لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ اکانومی کلاس اور اکانومی پلس کا کرایہ ایک لاکھ 80 ہزار سے دو لاکھ تک پہنچ گیا۔رمضان المبارک کا پہلا عشرہ شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کی تعداد میں معمول کے مطابق اضافہ ہوگیا جس کا فوری فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا۔ہر سال عمرہ زائرین کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔ پہلے عشرہ کی نسبت دوسرے اور تیسرے عشرے میں یہ تعداد تو بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز نے رش کے باعث اپنے کرائے میں اضافہ کر دیا۔


