میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کارکنوں کی سندھ اسمبلی میں گھسنے کی کوشش ،شرجیل میمن

جماعت اسلامی کارکنوں کی سندھ اسمبلی میں گھسنے کی کوشش ،شرجیل میمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

جماعت اسلامی کو بتا دیا تھا ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ، وزیر اطلاعات سندھ
جماعت اسلامی کے مشتعل کارکنان نے ریڈ زون میں داخل ہو کر پتھراؤ کیا،بیان جاری

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے سندھ اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر پولیس کریک ڈاؤن اور جھڑپوں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کو بتا دیا تھا ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں اس کے باوجود جماعت اسلامی کے مشتعل کارکنان نے ریڈ زون میں داخل ہو کر پتھراؤ کیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ پولیس اور مقامی انتظامیہ جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے میں تھی اور انہیں کہا گیا تھا کہ پرامن احتجاج کریں لیکن ریڈ زون میں داخل نہ ہوں۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے سندھ اسمبلی میں گھسنے کی کوشش کی، منعم ظفر (امیر جماعت اسلامی کراچی) کون ہوتے ہیں جو قانون ہاتھ میں لیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سڑکیں بند ہونے سے عام شہری متاثر ہوتا ہے اور جماعت اسلامی کبھی شارع فیصل بلاک کر دیتی ہے، کبھی اسمبلی میں داخل ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کرے گی لیکن جماعت اسلامی اپنا طرزِ عمل دیکھے، وہ بس انتشار کی سیاست کررہی ہے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کے 8 ٹاؤن کا برا حشر کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں