میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمپیوٹرائز فٹنس کی بغیر گاڑی سڑک پر نہیں چلے گی،شرجیل میمن

کمپیوٹرائز فٹنس کی بغیر گاڑی سڑک پر نہیں چلے گی،شرجیل میمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

حکومت سندھ نے موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے،سینئر وزیر
کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں،مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے،بیان

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے اور بغیر کمپیوٹرائز فٹنس کے اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے ایمبولینسز کو واضح ہدایات دی ہیں کہ کن حالات میں سائرن اور لائٹس استعمال کرنی ہیں، مریض کو اٹھانے اور اسپتال پہنچانے کے دوران ہی سائرن بجایا جاتا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مزید نئی بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے، کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں جب کہ حکومت سندھ نے مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے، ہر شہری کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولت دینا حکومت سندھ کی ترجیح ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں