میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آہریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آہریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جینس کی بنیاد پر کارروائی کی۔بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی میں دہشت گردوں کا مقامی کمانڈر فاروق عرف سورو، عدیل اور وسیم ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا اور ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔مزید بتایا گیا کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گردی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری ہے۔آئی ایس پی آرنے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب کی منظور کردہ عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور انداز میں مہم جاری رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں