انمول پنکی کی مقدمات سے بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں
پراسیکیوشن نے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کروا دی
نہ ملزمہ پر فرد جرم عائد ہوئی اور نہ ہی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ، پراسیکیوٹر کا مؤقف
منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی 3 مقدمات میں بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس حوالے سے پراسیکیوشن نے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کروا دی ہے۔ پراسیکیوشن کا مؤقف ہے کہ انمول عرف پنکی کی بریت سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نہ ملزمہ پر فرد جرم عائد ہوئی ہے اور نہ ہی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ نقول ملنے کے بعد عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد قانونی چارہ جوئی کو حتمی شکل دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے منشیات کے 3 مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔


