میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
8 فروری تک اسٹریٹ موومنٹ کو عروج پر لے جائیں گے، سہیل آفریدی

8 فروری تک اسٹریٹ موومنٹ کو عروج پر لے جائیں گے، سہیل آفریدی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

ہم فسطائیت کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں جو ہمارا حق ہے،جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، وزیراعلیٰ
آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور ہم ضرور استعمال کریں گے، ریلی کے شرکاء سے خطاب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے تاروجبہ کے مقام پرا سٹریٹ موومنٹ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فسطائیت کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں جو ہمارا حق ہے، ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں، ہمارے قائد نے جو تربیت کی ہم اس پر کار بند ہیں، ایک گملا تک نہیں توڑا۔انہوں نے کہا کہ پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے، آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے اور یہ حق ہم ضرور استعمال کریں گے، ہم فسطائیت کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہم ناحق قید اپنے قائدکی رہائی کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کو 8 فروری تک عروج پر لے کے جائیں گے اور اس وقت اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سٹریٹ موومنٹ کے دوران جو جذبہ اور جوش و خروش دیکھا،بے مثال ہے، اس پر آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ نے یہ جذبہ اور جنون برقرار رکھنا ہے، ہم آگے بڑھیں گے اور ان شائاللہ آپ سب کا خواب پورا ہو گا، عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہاں تک کہ بشری بی بی جو غیر سیاسی ہیں، وہ بھی قید تنہائی میں ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ سے فیملی کی ملاقات تک کی اجازت نہیں جو انتہائی تشویشناک ہے اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، جو ملاقات میں رکاوٹ بن رہے ہیں انہیں چاہیے کہ ملاقات کروا دیں ورنہ یہ عوامی ٹمپریچر اسی طرح بڑھتا رہا تو اس کی ذمہ داری ان پر ہی آئے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں