میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گل پلازہ سانحہ،قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی محفوظ

گل پلازہ سانحہ،قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی محفوظ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

جس مقام پرقرآنِ کریم موجود تھا، آگ سے اطراف میں مکمل تباہی ہوئی،ریسکیو اہلکار
15ارب کا نقصان ، حکومت نے 24 گھنٹے میں ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ، تنویر پاستا

گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی کے باوجود قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی مکمل محفوظ طور پر محفوظ رہے، اطراف کی چیزیں جل گئیں۔تفصیلات کے مطابق گل پلازہ ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے باوجود قرآن شریف کا نسخہ محفوظ رہا، گل پلازہ کا ملبہ اٹھانے والے ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ ریسکیو عملے نے گل پلازہ کے ملبے سے قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی نکال لیا، آگ کے باوجود قرآنِ کریم اور لوحِ قرآنی مکمل محفوظ رہے۔ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ جس مقام پرقرآنِ کریم موجود تھا، آگ سے اطراف میں مکمل تباہی ہوئی، قرآنِ پاک اور لوحِ قرآنی آگ سے مکمل طور پر محفوظ رہے۔گل پلازہ یونین کے صدر تنویر پاستا کا کہنا ہے کہ سانحے میں 10 سے 15ارب کا نقصان ہوا ہے، دکانوں میں جو سامان جلا وہ 10 سے15 ارب روپے کا ہے، حکومت کی جانب سے گل پلازہ کے امدادی کاموں سے مطمئن ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے 24 گھنٹے میں ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی ہے، سندھ حکومت نے چیمبر آف کامرس کو ضامن بنایا ہے، زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، ادریس اور مجید ماکڑا متاثرین کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں