پاکستان، امریکی افواج کی دفاعی شراکت داری مزید مستحکم
شیئر کریں
معرکہ حوصلہ، مشترکہ تربیتی مشقیں دیرینہ دفاعی تعلقات کا مظہر ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ
مشق نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو مزید مضبوط کیا
پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گمبٹ سے دفاعی شراکت داری مزید مستحکم ہوگئی، امریکا نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مشق انسپائرڈ گمبٹ کو دفاعی تعلقات میں نئی جہت قرار دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کے آفیشل ایکس اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں ہفتے امریکی اور پاکستانی فوج نے نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشق انسپائرڈ گمبٹ کے دوران تربیت مکمل کی۔ اس مشترکہ مشق میں انفنٹری کی مہارتوں، جدید حکمتِ عملیوں اور انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی، مشق نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور عملی تعاون کو مزید مضبوط کیا۔ واضح رہے انسپائرڈ گمبٹ 2026مشق 8سے 16 جنوری 2026ء تک منعقد کی گئی، 2 ہفتوں پر مشتمل مشق میں انسدادِ دہشتگردی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ انسپائرڈ گمبٹ 1995ء سے جاری دو طرفہ تربیتی سلسلے کی 13ویں کڑی ہے، امریکا اور پاکستان کی یہ مشترکہ تربیتی مشقیں دیرینہ دفاعی تعلقات کا مظہر ہیں۔


