میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا

پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیٔر علم و آگاہی کی پیا س بجھا تا ہو ا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ کراچی ورلڈ بک فیٔر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ساڑھے 5لاکھ افراد نے پانچ روز نمائش میں شرکت کی جن میں 300سے زائد اسکولز، کالج، جامعات اور مدارس کے طلبہ شامل بھی شامل ہیں۔ کراچی ورلڈ بک فیٔر کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کیا تھا جبکہ تقریب میں آرٹس کونسل پاکستان کے صدر احمد شاہ اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے سیکریٹری مراد علی سمیت ادبی، سماجی، صحافتی نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔ کراچی ورلڈ بک فیٔر کے پانچوں روز سیاسی، ادبی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر، ادیبہ فاطمہ حسن، نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کامران جہانگیر، ریجنل ڈائریکٹر فیاض، نذیر حسین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور احمد شیخ، ایم پی اے معید انور، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی ارشد بیگ سمیت دیگر سیاسی، سماجی، ادبی اور تعلیمی شخصیات نے بک فیٔر کا دورہ کیا۔ عالمی کتب میلہ میں ملکی اور 17غیر ملکی پبلشرز و بک سیلرز سمیت329اسٹالز لگائے گئے تھے۔ پیر کو آخری روز پبلشرز اور بک سیلرز کی جانب سے 30سے 70فیصد کتب پر رعایت دی گئی۔ کراچی ورلڈ بک فیٔر کی انتظامیہ کے مطابق اگلے سال نے2026میں پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیٔر 17دسمبر2026 سے منعقد کیا جائے گا۔ کتب میلے کے آخری روز نذیر حسین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور احمد شیخ نے بھی بک فیٔر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو اسلامی اقدار اور روایات کو فروغ دینے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے۔ کتب میلہ صرف ایک سرگرمی نہیں بلکہ پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔ اسے اسی آب و تاب سے روشن رہنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹر نیٹ اور موبائل کے اس دور میں اتنی بڑی تعداد میں کتب میلے میں آمد ایک اچھے مستقبل کی نوید سنارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں