معاشی مشکلات سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتاہے،مصطفی کمال
شیئر کریں
کراچی رہنے کیلئے بدترین شہرہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، خراب حالات سے کوئی انکار نہیں کرتاوفاقی وزیر صحت
کراچی دودھ دینے والی گائے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہا،میں وزارت کو جوتے کی نوک پررکھتاہوں ،تقریب سے خطاب
وفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کہاہے کہ کراچی رہنے کے لیے برترین شہرہے ،معاشی مشکلات سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتاہے کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا،کراچی دودھ دینے والی گائے ہے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہاہے۔ ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کما ل نے کہاکہ میرادشمن بھی مجھے کرپشن کاالزام نہیں لگاسکتاہے کراچی رہنے کے لیے بدترین شہرہے ،جب میں میٔر تھا جو کراچی پاکستان میں سب سے تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والے شہر میں تھا۔سرکای خزانہ عوام کی فلاح کے لیے خرچ کریں کراچی میں میں نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیٔے تھے ماضی میں بھی کام کرکے دیکھایاہے پاکستان کی دونوں فعال پورٹس کراچی میں ہیں سامان کراچی سے ہوکر بیرون ممالک اور اندرون ملک جاتاہے کراچی دودھ دینے والی گائے ہے مگر اس کو چارا نہیں دیاجارہاہے معاشی مشکلات سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتاہے کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا،کراچی کے خراب حالات سے کوئی انکار بھی نہیں کرتاہے اور نہ ہی کوئی ٹھیک کرتاہے۔میں وزارت کو جوتے کی نوک پررکھتاہوں ،عوامی خدمت پر یقین رکھتاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹینکر کاپانی افغانستان سے نہیں آتاہے ہمارا ہی پانی ہمیں بیچا جاتاہے اور ٹینکروالے عام آدمی نہیں بڑے لوگ یہ کاروبار کررہے ہیں کراچی کے نوے فیصد علاقے میں صاف پانی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 8ہزار 7سو ارب روپے صوبہ سندھ کو وفاق سے پیسے ملے ہیں اور یہ پیسے صوبے کے اند رتقسیم نہیں ہورہے ہیں ۔صوبائی خود مختاری وزیر اعلی کوخود مختار بنانے کانام نہیں ہے کہ وہ پیسے اگے تقسیم کرئے یانہ کرے اس کی مرضی ہے ۔


