افغانستان کاپاکستان سے سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار
شیئر کریں
افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، کھیل کو سیاسی رنگ دینا شروع کر دیا
تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی،تیسری ٹیم کا فیصلہ جلد کردیا جائیگا، پی سی بی
افغان کرکٹ بورڈ نے بھی کھیل کو سیاسی رنگ دینا شروع کر دیا۔ افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ طے شدہ ٹی20 سیریز منسوخ کردی۔ سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل بیان میں ٹی20 سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹرائی سیریز نومبر میں طے ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔ ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔


