میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج کا قندھار، کابل میں فضائی حملہ

پاک فوج کا قندھار، کابل میں فضائی حملہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

افغان طالبان کے کئی بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ،فوج نے ہیڈکوارٹر نمبر 4 اور 8 سمیت بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کئے،سیکیورٹی ذرائع

پاکستان نے صوبہ قندھار اور کابل میں خالصتاً افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے کئی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کردیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان بٹالین ہیڈکوارٹرنمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا، یہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کئے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی سے تباہ کئے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کابل میں فتنہ الہندوستان کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔دوسری جانب پاک فوج کی اسپن بولدک، چمن سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے ، جنگ بندی کی درخواست بھی کردی۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔جوابی کارروائی میں افغان طالبان اور فتن الخوارج کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاک فوج کی جانب سے متعدد افغان طالبان پوسٹیں ، ٹینکس بمعہ عملہ کو بھی نشانہ بنا یا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شکست خوردہ افغان طالبان کا سوشل میڈیا پر پاک فوج کے جنگی ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کی من گھڑت ویڈیوز جاری کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج افغان طالبان اور فتن الخوارج کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، جاریت کا جواب شدید اور توقع سے بڑھ کر ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں