میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزاد کشمیرمیں کشیدہ صورتحال ،وفاق سے اضافی سیکیورٹی فورسز مانگ لیں

آزاد کشمیرمیں کشیدہ صورتحال ،وفاق سے اضافی سیکیورٹی فورسز مانگ لیں

جرات ڈیسک
هفته, ۱۱ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے وزارت داخلہ پاکستان کو مراسلہ ارسال کر دیا،

4 ہزار ایف سی اہلکار، رینجرز کے 7 ونگ طلب ،امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوری نفری فراہم کرنے کی استدعا

راولاکوٹ میں دھرنے اور دیگر اضلاع میں احتجاج کا مؤقف پیش

4 اہلکار شہید اور 174 زخمی ہوئے، اضافی نفری کو اسلحہ اور انسدادِ ہنگامہ آرائی کے آلات سے لیس کرنے کی بھی درخواست

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

آزاد کشمیر حکومت نے وفاق سے اضافی سیکیورٹی فورسز طلب کرلیں، محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے وزارت داخلہ پاکستان کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جاری کردہ مراسلے میں آزاد کشمیر حکومت نے 4 ہزار اہلکاروں پر مشتمل فیڈرل کانسٹیبلری کی نفری طلب کی ہے، حکومت آزاد کشمیر نے پاکستان رینجرز کے 7 ونگز بھی تعینات کرنے کی درخواست کردی۔

مراسلے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوری نفری فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے، مراسلے کے مطابق کالعدم جے کے جے اے اے سی کی احتجاجی سرگرمیوں سے امن و امان متاثر ہونے کا مؤقف پیش کیا گیا ہے۔مراسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فورسز کے 4 اہلکار شہید اور 174 زخمی ہوئے، مراسلے میں راولاکوٹ میں دھرنے اور دیگر اضلاع میں احتجاجی سرگرمیوں کا بھی ذکر ہے۔

حکومت آزاد کشمیر نے اضافی نفری کو اسلحہ اور انسدادِ ہنگامہ آرائی کے آلات سے لیس کرنے کی بھی درخواست کی۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے صورتحال کے پیش نظر فوری تعیناتی کو ناگزیر قرار دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں