میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی والے ہوجائیں ہوشیار ! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان گھر پہنچے گا

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار ! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان گھر پہنچے گا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

ای چالان گھروں تک پہنچانے کیلئے ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ میں ایم او یو پر دستخط
تقریب کا انعقاد، آئی جی سندھ، جاوید عالم اوڈھو، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ منظور احمد و دیگر کی شرکت

ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ کے درمیان معاہدہ ہوگیا، جس کے تحت شہریوں کو فیس لیس ای چالان گھروں پر موصول ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، تقریب سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد کی گئی، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو شریک ہوئے۔تقریب میں سندھ پولیس اور پاکستان پوسٹ کے درمیان فیس لیس ای چالان سروس کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔معاہدے کے تحت پاکستان پوسٹ شہریوں تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے چالان بروقت گھروں تک پہنچائے گا۔اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کو درست اور بروقت سہولت ملے گی جبکہ چالان موصول ہونے کی اطلاع بھی پولیس کو دی جائے گی۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں بھی یہی نظام فعال ہے اور شہری اس پر مثبت رائے دے رہے ہیں، سندھ پولیس نے آئی ٹی شعبے کی مدد سے ویری فکیشن سسٹم کو بھی جدید اور شفاف بنایا ہے، جس کی بدولت اسپیشل برانچ اور تلاش ایپ کے ذریعے ہزاروں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی اور گرفتاری ممکن ہوئی ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ تین لاکھ سے زائد افراد تلاش ایپ پر ویری فکیشن کراچکے ہیں، جن میں سے 10 ہزار سے زائد کا کرمنل ریکارڈ نکلا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سب سے زیادہ شکایات ٹریفک پولیس سے متعلق ہوتی ہیں، اور یہ شکایات تب ہی ختم ہوں گی جب پولیس جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں